تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاک فوج کا بلوچستان سمیت متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن

جنگ نیوز -
راولپنڈی… آرمی انجینئرز نے پنجاب ہائی وے کے ساتھ مل کر ڈی جی خان اور ملتان کے درمیان31 میٹر طویل پل مرمت کرکے ٹریفک بحال کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز نے سناواں سے کرم داد قریشی موڑ تک پل مرمت کیا ہے جس کے بعد ملتان اور ڈی جی خان کے درمیان سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سوات کے علاقہ الپورائے سے کرورہ تک تباہ ہونے والی سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے گوجرانوالہ سے 12 ٹرک راشن اور ایک سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان سے بھر کر بھجوا دیا گیا ہے۔چترال میں متاثرین سیلاب کے لیے سی ون تھرٹی کے ذریعے9 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے گلگت بلتستان کے متاثرین کو بھی امدادی سامان اور راشن کی فراہمی جاری ہے۔سیلاب زدہ مختلف علاقوں میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.