5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ تشدد کیس،انکوائریکیلئیریٹائرڈ جسٹس کاظم علی ملک مقرر
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں وحشیانہ تشددسے ہلاک کئے جانے والے مغیث اورمنیب شریف النفس گھرانے کے بچے تھے ، میں یہ نہیں کہتاکہ وہ ڈکیتی میں ملوث تھے۔اس سارے واقعہ میں پولیس کاکردارقابل مذمت ہے ۔آرپی او ذوالفقارچیمہ کا کہناتھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعہ کی انکوائری کیلئے ریٹائرڈ جسٹس کاظم علی ملک کومقررکیاہے ،انکوائری کمیٹی کی روشنی میں کارروائی کی جائیگی۔ ان کاکہناتھا کہ اس واقعہ میں ایک اورمرنے والے بلال کی بیوہ کااصرارہے کہ اس کے شوہرکوڈاکوؤں نے مارا اور ڈاکو وہی بچے تھے۔ذوالفقارچیمہ نے وحشیانہ تشدد میں دونوجوانوں کی ہلاکت پر حکومت کو بھی تنقید کانشانہ بنایاان کاکہناتھاکہ اگرکراچی کے واقعہ پر حکومت نوٹس لیتی تواس طرح کاواقعہ پیش نہ آتا۔