تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گراؤنڈ زیرو مسجد :اوباما کو شاید وائٹ ہاؤس کو خیر باد کہنا پڑے

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹراور سانحہ9/11 کے گراؤنڈ زیرو کے نزدیک مسجد کی تعمیرکا منصوبہ شروع دن سے تنازعا ت اور مخالفت کا شکار ہے لیکن گذشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے اس کی حمایت نے اس منصوبے میں نئی جان ڈال دی ہے۔تاہم اگر گراؤنڈ زیرو کے نزدیک مسجد تعمیر کے بعد اگلے سال مسلمانوں کے لیے کھول دی جاتی ہے تو اوباما کو بڑی تعداد میں امریکیوں کی جانب سے مخالفت کے بعد ممکنہ طور پر وائٹ ہاؤس کو خیرباد کہنا پڑ جاسکتا ہے۔جہاں ایک طرف اس مسجد کے منصوبے کی امریکاکے آزاد خیال طبقہ کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے وہیں تقریباً70فیصد امریکی اس مقام پر موت کے منہ میں جانے والے شہریوں کو وجہ بناتے ہوئے اس منصوبے کی مخالفت پر اُتر آئے ہیں۔امریکہ نومبر میں مڈٹرم انتخابات کے دور سے گزرے گا اوراوباما کو صدارتی انتخابات میں جیت سے سرشار کرنے والی دو تہائی سے زائد کی اکثریت صرف اس مسجد کے مسئلے کو لیکر اوباما کی مخالفت پر اُتر آئی ہے جبکہ 56فیصد امریکی اوباما کی معاشی پالیسیوں سے بھی متفق نہیں ہیں جبکہ خود اوباما کی پارٹی بھی اس منصوبے کی حمایت اور مخالفت میں دو ٹکڑوں میں بٹی نظر آرہی ہے۔اوباما کی اس تمام صورتحال سے بچ نکلنے اور صدارتی عہدے پر برّاجمان رہنے کی صرف ایک ہی صورت نظر آتی ہے کہ مسلمان اس مسجد کے منصوبے کو لیکر کئی پارٹیوں کی جانب سے پیشکش کی گئی متبادل جگہ پر اس کی منصوبہ بندی کرلیں ورنہ مڈ ٹرم انتخابات کے نتائج ممکنہ طور پر اوباما کوایک بڑا دھچکا پہنچا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گراؤنڈ زیرو کے نزدیک بننے والی اس مسجد کا افتتاح ممکنہ طور پر سانحہ 9/11کی دسویں برسی پر11ستمبر 2011کو کیا جائیگا جس کے زیادہ تر تعمیراتی اخراجات سعودی عرب برداشت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.