5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیر اعظم کا انتخابی جلسے سے خطاب غیرقانونی ہے،چودھری نثار
جنگ نیوز -
بہاولپور…قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے وزیر اعظم کے بہاولپور میں انتخابی جلسے سے خطاب اور اربوں روپے کے فنڈزکے اعلان کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ چیف الیکشن کمشنرآئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔قائد حزب اختلاف کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمران جعلی ڈگری ہولڈرز کو دوبارہ منتخب کرانے کے لے اربوں روپے لٹارہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت اور طاقت کی کمی ہے تو کرسی سے چمٹے رہنے کی بجائے گھر چلے جائیں۔چودھری نثارکاکہناہے کہ حکمران ایک طرف کشکول لے کر دنیا میں بھیک مانگ رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی شاہ خرچیاں ختم ہونے کے نہیں آرہیں، حتی کہ بھارت سے امداد کی چند کوڑیاں لینیکیلئے بھی قومی وقار کا احساس نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کا منہ چڑانے کے لئے کیا زرداری صاحب کے دورے کم تھے ، جواب وزیر اعظم نے بھی حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔