تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان سے قرضے کی واپسی کی شرائط نرم کرنے پر بات ہوگی،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں10ارب ڈالر قرضے کی واپسی کی شرائط نرم کرنے پر بات ہوگی۔واشنگٹن میں مشرقی وسطیٰ اور وسط ایشیا کے آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے بتایا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو اپنے معاشی اہداف پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی صورت حال کی بہتری کے لیے اس مشکل وقت میں حکومت پاکستان کا ساتھ دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.