تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اوول ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
اوول…پاکستان کرکٹ ٹیم تجربہ کار محمد یوسف کی واپسی کے بعد بالآخرجیت کے ٹریک پر واپس آگئی۔سلمان بٹ کی قیادت میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم نے اوول سے وابستہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلاتے ہوئے انگلینڈ کوکھیل کے چوتھے روز ہی 4وکٹوں سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق چوتھے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو انگلش ٹیم نے221رنز9کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نا مکمل اننگ شروع کی اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ہی پوری ٹیم222نز بناکر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے148رنز کا ہدف دیا ۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی اسٹورٹ براڈ تھے وہ محمدعامر کی گیند پر محمد آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے5 جبکہ سعید اجمل نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیااور4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری جانب پاکستان نے جب اننگ شروع کی تو یاسر حمید صفر پرآوٴٹ ہوگئے جبکہ عمران فرحت 39گیندوں پر33رنز بنائے۔کپتان سلمان بٹ48رنز بنا کر کولنگ ووڈ کے ہاتھوں سوان کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔ محمد یوسف کے33رنز نے پاکستانیوں کے حوصلے میں خاطر خواہ اضافہ کیا ۔ کھیل کے آخری لمحات میں ایسا لگ رہا تھاکہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور ایک یقینی جیت دور جاتی ہوئی دکھائی دی تاہم عمر اکمل اور محمد عامر نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا ہی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.