5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گلگت بلتستان کیلئے جو کچھ کرنا ہے وفاق نے کرنا ہے،وزیراعلیٰ مہدی شاہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے علاقے میں 12 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے ازالیکیلئے ان کی حکومت کے پاس کوئی وسائل نہیں ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس پروگرام میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ انہوں نے صدر زرداری کو آگاہ کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے لئے جوکچھ بھی کرنا ہے وہ وفاق کی ہی ذمہ داری ہے ۔سید مہدی شاہ کے مطابق سیلاب سے گلگت بلتستان میں 72 ہزار کنال اراضی متاثر ہوئی جب کہ 4 پل اور 395 دیہات تباہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے کچھ اضلاع کا آپس میں رابطہ بحال کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کالاباغ ڈیم ہوتا تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی اور وہ اب بھی دیامر بھاشاڈیم کی بروقت تعمیر کیلئے پرامید ہیں۔