5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور: چیک پوسٹ پر فائرنگ، شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور مبارک زیب نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ تین نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل سوار باڑہ قدیم چیک پوسٹ کے قریب پہنچے اور انہوں نے اچانک پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی ۔جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پولیس اور دو شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔