5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور: سرکاری،پرائیویٹ اسکولزاور کالجز9 ستمبر تک بند رکھنے کے کی ہدایات جاری
جنگ نیوز -
لاہور…حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری،پرائیویٹ اسکولزاور کالجز 9 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ اسکولز پنجاب کے سیکرٹری محمد اسلم کمبوہ نے جیو نیوز کے نمائندے امین حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بعض نجی تعلیمی اداروں نے 25 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم حکومت کی طرف سے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نو ستمبرسے پہلے کھولے جانے والے اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں سیل کر دیا جائے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ پانچویں ،آٹھویں،نویں اور دسویں جماعت کیلئے سمر کیمپ کی اجازت ہوگی۔سیکرٹری اسکولز کے مطابق جنوبی پنجاب میں پندرہ سو سے زائد سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں۔