تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مظفرگڑھ:سیلابی ریلے سے بہاول نالہ کی سطح میں اضافہ ،نیشنل ہائی زیرآب

جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…دریائے سندھ میں آنے والے سیلابی ریلے نے مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان کے درمیان واقع بہاول نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے چار فٹ تک زیر آب آگئی ہے اور پانی اس کے اوپر سے ہوکر گذرہا ہے۔ملتان اور مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان کی طرف جانے والے امدادی سامان اور اشیا لیکر جانے والے ٹرکوں کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ مختلف علاقوں سے آنے والے پانچ سے زائد ٹرک پانی کے بہاؤ کے باعث الٹ گئے۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے پر پھنسے مسافروں کو دو روز سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور ان کے پاس آگے یا پیچھے جانے کا کوئی راستہ بھی موجود نہیں ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق کرین اور دیگر مشینری منگوالی گئی ہیں اور جلد از جلد راستے کو کھلوادیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.