5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
3لاکھ 67 ہزار سیلاب متاثرین کو صحت کی سہو لتیں فراہم کی گئی ،ڈاکٹر صغیر احمد
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک 3لاکھ 67 ہزار سیلاب متاثرین کو صحت کی سہو لتیں فراہم کی گئی ہیں ۔نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب میں 60ہزار ڈائیریا، 12ہزار گیسٹرو، 51ہزار سینے کے امراض، 40ہزار ملیریا، 61ہزار جلدی امراض اور باقی 90 ہزار سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے متاثرین کو ڈائیریا، کولرا، ٹائیفائڈ اور جلدی امراض سے بچانے کیلئے ادویات اور ویکسین کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ ضلعوں کو دی جانے والی 4ملین کی رقم کو بڑھایا اور اس میں صحت کیلئے زائد فنڈز متخص کئے جائیں ۔ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ مزید کسی بڑی تباہی سے بچنے کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات،ویکسین، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورفیومیگیشنکی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک چھتری کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، میڈ یا اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام 23اضلاع میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے ، بیشتر اضلاع متاثر اور باقی میں متاثرین آباد ہیں ۔