تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مرکزی بینک نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹبینک نے سیلاب سے متاثر علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے نئے اقدامات اور بینکوں کی چار کمیٹیاں تشکیل دینے کااعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک میں کراچی کے تمام بینکوں کے صدور اور اعلیٰ افسران کے اجلاس سے خطاب میں مرکزی بینک کے قائم مقام گورنر یاسین انور نے کہا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی غیر فعال قرضوں کا تخمینہ48 ارب روپے سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زراعت اور چھوٹے کاروبار کے لیے رعایتی شرحوں پر ایس بی پی ری فنانسنگ اسکیمیں مہیا کرنے، پھنسنے والے قرضوں کی شرائط میں نرمی اور نقصانات میں شراکت کے لیے مناسب کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کے آغاز کے علاوہ ان علاقوں میں نئے قرضے دینے پر غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کا پہلا اجلاس24 اگست2010کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.