5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی پریس کلب کامتاثرین سیلاب کیلئے فلڈ ریلیف فنڈ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جبکہ کلب نے ایک لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر امتیاز خان کی فاران کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا، جبکہ ملک بھر میں سیلابی پانی سے متاثر ہو کر مسائل کا شکار ہونے والے صحافیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کلب کے ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والے عطیات میں سے متاثرہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں صحافی اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔