تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پیرس ہلٹن لاتعداد ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ، سماجی شخصیت اور بیشمار دولت کی وارثہ29سالہ پیرس ہلٹن ہوٹلوں کی چین کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ہلٹن ہوٹلز کے مالکConrad Hilton کی نواسی پیرس کو ہوٹلنگ انڈسٹری کا شوق وراثت میں ملا ہے اور شوبز انڈسٹری کے تقریباً تمام شعبوں میں قسمت آزمائی کرنے کے بعد اب وہ ہوٹلنگ کی دنیا میں آنا چاہتی ہیں۔پیرس کا کہنا ہے کہ وہ اس شعبے میں صرف اپنا نام نہیں استعمال کرنا چاہتیں بلکہ حقیقی معنوں میں اس شعبے کو اپنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے اب اپنے ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.