تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دس ماہ کی عمر میں چھ سالہ بچے کا وزن رکھنے والا چینی بچہ

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…چین کے صوبے Hunanکے نجی اسپتال میں پیدا ہونے والا بچہLei Lei ایک عام بچے کی جسامت اور وزن کے ساتھ دنیا میں آیا تھا تاہم اس کے جسم میں ہونے والی غیر معمولی نشوونما نے ناصرف ڈاکٹروں بلکہ اس کے گھر والوں کو بھی حیران و پریشان کردیا ہے۔صرف دس ماہ کی عمر میںLei Lei کا وزن20کلو گرام ہے جو ایک چھ سالہ بچے کے وزن جتنا ہے اور اس غیر معمولی جسامت کی وجہ سے اسے Michelin Babyکا نِک نیم دیا گیا ہے۔Lei Leiکی والدہ کا کہنا ہے کہ اسے کہیں سے کچھ بھی ملے فوراً کھا لیتا ہے اور شاید یہی اس کے غیر معمولی وزن کی وجہ ہے تام ڈاکٹر مختلف ٹیسٹوں کی مدد سے یہ معمہ حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.