تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں5 افراد ہلاک ،چھ زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے،جبکہ ایک گاڑی کوآگ لگا دی گئی ،دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں حالیہ دنوں سے جاری کشیدگی تاحال برقرار ہے۔کراچی میں میں جاری فائرنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیاہے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے22سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا،لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے22 سالہ نوجوان عمران کو ہلاک کردیا ادھرپاپوش نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نجی اسپتال کے ڈسپنسر شہاب الدین کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔منگھو پیر روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معمر شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔واقعہ کے بعد فائرنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔میٹرو سائٹ میں فائرنگ سے35 سالہ محمد آصف اقبال کی ہلاک کر دیاگیا۔تمام افراد کی لاشیں عباسی اسپتال لائی گئیں ۔اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عابد نامی نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ۔چشتی نگر میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے اسنیپ چیکنگ اور گشت کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔تاہم اورنگی ٹاون کے علاقوں میں تاحال کشیدگی برقرارہے۔رواں ماہ میں شہر قائد میں فائرنگ سے138افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.