5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فلسطینی اور اسرائیلی شہری موسیقی کے اسٹیج پر اکٹھے
جنگ نیوز -
فلسطینی اور اسرائیلی شہری موسیقی کے اسٹیج پر اکٹھے
بیونس آئرس…مذاکرات کی میز پر نہ سہی۔ فلسطینی اور اسرائیلی موسیقی کی اسٹیج پر تو اکٹھے ہوگئے ہیں۔ ارجنٹائن میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مشترکا آرکیسٹرا نے موسیقی کی خوبصورت پرفارمنس دی۔بیونس آئرس میں معروف پیانو نواز ڈینیل بیرن بوئم کی قیادت میں آرکسٹرا پرفارمنس میں چالیس ہزار شائقین نے شرک کی۔ویسٹ ایسٹرن دیون آرکسٹرا کی بنیاد معروف فلسطینی امریکی دانشور ایڈورڈ سعید نے انیس سو ننانوے رکھی تھی۔ اور اس میں اسرائیلی اور فلسطینیوں کے علاوہ عرب ممالک اور ایران کے بھی کئی موسیقار بھی شامل ہیں۔ ڈینیل بیرن بوئم اِس آرکسٹرا کے ذریعے عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مکالمے اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کی کوششیں کررہے ہیں۔