تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عالمی برادری ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکے ،اسرائیل

جنگ نیوز -
عالمی برادری ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکے ،اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ریکٹر کا استعمال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ایران کی جانب سے پہلے ایٹمی پلانٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل شروع کرنے پراسرائیل نے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کو یورینیم افزودگی سے باز رکھنے کے لیے بھرپور دباؤ ڈالے ۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان یوسی لیوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی ایسا ملک جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہ کرتا ہو اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور این پی ٹی کی شرائط کو پورا نہ کرے اسے جوہری توانائی کے ثمرات سے مستفید ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔دوسری جانب آئی اے ای اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی کے معائنہ کارایران کے بوشہر نیوکلئیر پاور پلانٹ کا باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.