5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:عزیز آباد میں پولیس کارروائی،2 ملزمان گرفتار، اسلحہبرآمد
جنگ نیوز -
کراچی:عزیز آباد میں پولیس کارروائی،2 ملزمان گرفتار، اسلحہبرآمد
کراچی…کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں ڈکیتی اور جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ اور چھینی گئی2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔