تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فرانس،ابرار الحق کا سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پروگرام

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان کے معروف فن کار ابرار الحق پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کی دعوت پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیرس میں پیر کے روزایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔پاکستان میں سیلاب کی الم ناک تباہیوں کے موقع پر لاکھوں متاثرین کی امدادکیلئے اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے عطیات جمع کرنے کیلئے فرانس سے پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی و سماجی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم جانب سے چوہدری ممتاز پکھوال اور راجہ علی اصغر نے بروز پیر ثمینہ ہال پیری فیت میں مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں معروف فن کار ابرار الحق کو مدعو کیا گیا ہے۔ ابرار الحق فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور پروگرام کے شرکا سے سیلاب زدگان کے لئے امداد کی اپیل کریں گے۔ اس موقع پر یورپی سطح کی پاکستانی نژاد سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.