تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسکوائش،کم عمر پاکستانی کھلاڑی نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دے دی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…پاکستان کے دس سالہ اسکوائش کے کھلاڑی حماس احمد تارڑ نے جاپان جونیئراسکواش اوپن ٹورنامنٹ2010 انڈر11 کیٹیگری کے فائنل میں جاپانی کھلاڑی کو تین اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر اپ سیٹ کردیا ، جاپانی میڈیا کی سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے کھلاڑی کی شان دار کوریج ، حماس دنیا کے چار بڑے اسکوائش ٹورنامنٹ میں سے تین کے فاتح ہیں جو اپنے خرچے پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، جبکہ انڈر 19 کی پلین ایونٹ لیگ کے مقابلے میں پاکستان کے مہاد جاوید نے جاپان کے ایم سوزوکی کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے جاپان کے سب سے اہم اسکوائش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے دس سالہ کھلاڑی حماس احمد تارڑ نے جاپان کے آر یاگامی کو 11-2,11-2,اور 11-3سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ جاپانی میڈیا میں پاکستان کھلاڑی کی کامیابی کی زبردست کوریج کی گئی ہے ، جس میں اسے سیلاب سے متاثرہ ملک پاکستان کا نیا ٹیلینٹ قرار دیا گیا ہے۔ حماس احمد تارڑ کے والد نثار احمد تارڑ نے گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جونیئر اسکواش کے چار بڑے ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں جن میں سے تین کا فاتح حماس تارڑ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے خرچے میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پاکستان اسکوائش فیڈریشن سے انھیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس تارڑ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں حما س عالمی اسکوائش ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.