5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برطانیہ میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی اور بوڑھی مچھلی ہلاک
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی اور بوڑھی مچھلی ہلاک ہو گئی۔’مرر کارپ‘ نامی یہ مچھلی کینٹ کے علاقے میں جھیل میں مردہ حالت میں پائی گئی۔اڑسٹھ پونڈ وزنی اورچار فٹ لمبی یہ مچھلی برطانیہ میں پائی جانے والی میٹھے پانی کی مچھلیوں میں سب سے بڑی خیال کی جاتی تھی۔ کارپ کی عمر45برس تھی اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مچھلی سال میں ایک یا دوبار کنارے پر آتی اور مشکل ہی سے پکڑی جاتی تھی۔بعض ماہی گیر تو ایسے بھی تھے جو گزشتہ15سال سے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔