تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایشوریا رائے نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ بیوٹی کوئن ایشوریا رائے نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایشوریا رائے کے چہرے پر سب سے زیادہ ان کی آنکھیں ہی دل کش ہیں، خود ایش کو بھی اس بات کا اندازہ ہے اور اسی لیے انہوں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ان کی آنکھیں ان کے مرنے کے بعد عطیہ کردی جائیں۔ ایشوریا نے حال ہی میں آنکھیں عطیہ کرنے کی مہم میں بھی حصہ لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھیں ان کی پہچان ہیں اسی لیے اپنی اس پہچان کو زندہ رکھنے اور آنکھوں کو عطیہ کرنے سے متعلق لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.