تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ٹینس اسٹار ماریا شراپووا دنیا کی امیر ترین خاتون کھلاڑی قرار

جنگ نیوز -
ماسکو…سینٹرل مانیٹرنگ…روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کو سب سے زیادہ پیسے کمانے والی دنیا کی امیر ترین خاتون کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ایک معروف جریدے کے مطابق 23سالہ ماریا شراپووا نے گزشتہ سال سب سے زیادہ یعنی245ملین ڈالر کمائے۔ان میں ایک ملین ڈالر انعامی رقم ہے جبکہ باقی رقم ماڈلنگ اور دیگر ذرائع سے کمائی۔شراپووا17سال کی عمر میں ہی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جب انہوں نے 2004ء میں ومبلڈن ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد عالمی کمپنیوں نے ان کے ساتھ معاہدے شروع کردیے۔ ان کا سب سے بڑا معاہدہ نائک کمپنی کے ساتھ ہواجس نے جنوری میں روسی ٹینس اسٹار کے ساتھ آٹھ سال کے لیے 701ملین ڈالر کا نیا معاہدہ کیا ہے۔ماریا شراپووا کے بعد ولیمز سسٹرز کا نمبر آتا ہے اور دونوں بہنیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔جریدے کے مطابق سرینا ولیمز کی کمائی20.2ملین ڈالر جبکہ وینس ولیمز کی آمدن 15.4ملین ڈالر ہے۔ماریا شرا پووا میگزین کی امیر ترین شخصیات،طاقتور ترین اداکاروں، موسیقاروں اور اتھلیٹس کی فہرست میں81سے 76ویں نمبر پر آگئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.