تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ،گدو،سکھر بیراجوں پر بہاؤ میں کمی

جنگ نیوز -
کوٹری…کوٹری بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ گدو اور سکھر بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ یہاں پانی کی آمد 8 لاکھ 21 ہزار کیوسک سے زائد اور اخراج 7 لاکھ 98 ہزار کیوسک سے بڑھ گیا ہے۔گدو اور سکھر بیراجوں پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 7 لاکھ 89 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 8 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور اخراج 8 لاکھ 54 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 2 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے، جبکہ تونسہ پر پانی کی آمد 4 لاکھ 38 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 33 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔دریائے راوی میں بلوکی اور شاہدرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ بلوکی پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار 985 کیوسک جبکہ شاہدرہ پر 41 ہزار 900 کیوسک ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.22 فٹ ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ 1550 فٹ کی اپنی انتہائی سطح پر کل تک پہنچ جائے گی۔ یہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 94 ہزار 200 کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور 1206 فٹ پر برقرار ہے۔ یہاں پانی کی آمد اور اخراج 60 ہزار 452 کیوسک ہے۔ دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 11.529 ملین ایکڑ فٹ ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.