تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آسٹرلیا،پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیر اعظم کا شوہر کے ساتھ ناشتہ

جنگ نیوز -
میلبرن…آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے پارلیمانی انتخابات کے بعد بالآخر سکون کا سانس لیا ہے اور اسی لیے انھوں نے ا پنے پسندیدہ کافی شاپ میں اپنے شو ہر کے ساتھ ناشتہ کیا ۔ آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے میلبرن میں اپنی پسندید ہ کافی شاپ میں اپنے شوہر کے ساتھ نا شتہ کیا اور اس موقع پر میڈیا اور عوام نے انھیں گھیر لیا۔ اس موقع پر جولیا نے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم بہت مضبوط جمہوریت ہیں جس کی روایات بہت کلیئر ہیں اور الیکشن کمیشن کا کام مکمل ہو نے کے بعد ہم حکومتی کام جاری رکھیں گے ۔ آسٹریلیا مں پارلیمانی انتخابات کی78فیصد گنتی مکمل ہونے کے بعد ملک میں معلق پارلیمنٹ بننے کے امکانات واضح ہو گئے ہیں ۔ ملک میں ایوان زیریں کی 150 نشستوں اور ایوان بالا کی 76 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔جس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوارکے طورپر وزیراعظم جولیا گیلارڈ اور حزب اختلاف کے رہنما ٹونی ایبٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔ ایبٹ نے ووٹنگ کے بعدخطاب میں تسلیم کیاکہ ملک1940کے بعد پھرمخلوط حکومت کی جانب بڑھ رہا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.