تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلوچستان :متاثرین سیلاب کو کیمپوں میں مشکلات کا سامنا،خوراک کی قلت

جنگ نیوز -
کوئٹہ …حالیہ سیلاب کے باعث نکل مکانی کرنے والے لاکھوں سیلاب متاثرین صوبے کے مختلف ریلیف کیمپوں میں سر چھپانے پر مجبور ہیں جہاں وہ کھانے پینے اور صحت کی مناسب سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں سے نکل مکانی کرکے آئے ہوئے دس لاکھ سے زائد متاثرین سیلاب جن میں سے چھ لاکھ کا تعلق سندھ اور چار لاکھ اندرون بلوچستان سے آئے ہیں، کوئٹہ اور گرد و نواع میں لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں موجود کئی مصائب کا شکارہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں مناسب خوراک اور پینے کے لئے صاف پانی کی قلت ہے جبکہ صحت کی عدم سہولیات کے باعث بچوں میں ڈائریا ، گیسٹرو اور جلدی امراض سمیت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ متاثرین نے شکایت کیا ہے کہ ڈاکٹرز مختصر وقت کے لئے کیمپ آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ کیمپوں میں آباد متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب خوراک،صاف پانی اور ادویات کی فراہمی میں موثر اقدامات اٹھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.