تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جنگ نیوز -
شیخوپورہ…شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی مرمت نہ کیے جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تحصیل فیروزوالا میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے پریشان اہل علاقہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار علاقے کے منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام کو علاقے کی ابتر صورتحال کے بارے میں بتایا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔لوگوں کے مطابق علاقے میں سیوریج پائپ بچھانے کیلئے کھدائی وبال بن چکی ہے،ٹھیکیدار کے بھاگ جانے کے بعد جگہ جگہ کھڈے بن چکے ہیں جبکہ گندگی اور بارش کا پانی جوہڑ کی صورت اختیار کرنے سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.