5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور:سعودی عرب سے آنے والا مسافردوران پرواز جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور… سعودی عرب سے لاہور آنے والی پرواز کا ایک مسافر دوران پرواز جاں بحق ہوگیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا مسافر دین محمد کا تعلق جہلم سے تھا ۔ قومی ایئر لائن کی پرواز کے دوران جاں بحق ہونے والے مسافر دین محمد کی نعش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔