تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آزاد کشمیر میں بھی نوجوان پر سرعام تشدد ،پولیس تماشہ دیکھتی رہی

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں دو بھائیوں کی سرعام بہیمانہ تشدد سے ہلاکت کے بعد آزادکشمیر کے علاقے بھمبر میں بھی نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔ورثا کے احتجاج پر ملزمان نے دوبارہ حملہ کرکے بیس افراد کو زخمی کردیا۔واقعے کی کوریج کرنے پر میڈیا کے نمایندوں کو بھی زدوکوب کیا گیا۔اور پولیس سارا تماشہ دیکھتی رہی۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں اراضی کے تنازعے پر راجپوت برادری کے ڈنڈہ بردار لوگوں نے مغل برادری کے ایک نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانا بنایا۔ملزمان زخمی نوجوان کو جاتلاں روڈ پر گھسیٹتے رہے ۔ زخمی نوجوان لوگوں سے مدد کی بھیک مانگتا رہا لیکن کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا۔واقعے کے خلاف زخمی نوجوان کے ورثا جب احتجاج کے لیے آئے تو ملزمان نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے مزید بیس سے زاید افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے نمائندے جب کوریج کرنے لگے تو ملزمان نے انکو بھی زدوکوب کیا اور کیمرے چھین کر دہمکیاں دینے لگے۔ یہ ساری کارروائی پولیس کی موجودگی میں ہوتی رہی اور وہ چپ چاپ سارا تماشہ دیکھتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.