تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لوئرکرم میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، خودکش حملہ آورسمیت 11 گرفتار

جنگ نیوز -
کرم ایجنسی…لوئرکرم میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں خودکش حملہ آورسمیت گیارہ شدت پسندوں کوگرفتارکرکے خودکش جیکٹس اور بڑی مقدار میں بارودبرآمد کرلیاگیا۔لوئراوروسطی کرم میں شدت پسندوں نے کئی مقامات پراپنے مراکز قائم کرلئے ہیں ،جن کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ لوئرکرم کے علاقے ساتین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملہ آورسمیت گیارہ شدت پسندوں کوگرفتارکرلیاگیا۔شدت پسندوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹس اوربڑی مقدار میں بارود بھی قبضے میں لیاگیا۔شدت پسند کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک13سالہ لڑکے کوکراچی سے اغواکرکے ساتین میں خودکش حملے کے لئے تیارکررہے تھے۔گرفتارافرادکو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.