تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امداد کی پیشکش اچھا اقدام ہے،پاکستان نے بھی بھارت کی مدد کی،شاہ محمود

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کو460 ملین ڈالرز کی بجائے490 ملین ڈالرز مل چکے ہیں، جبکہ 325 ملین ڈالر کی اضافی امداد کے بھی وعدے کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ گان کیلئے کل امداد815 اعشاریہ 58 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے کی بجائے دو دن جاری رہا اور73 ممالک نے ایک قرارداد کیذریعے پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے سیلاب زدگان کی مدد کی تائید کی، جبکہ مختلف لابیز اور گروپس نے بھی پاکستان کی بھر پو امداد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں کہا کہ19 ستمبر کو اقوام متحدہ کی منسٹریل کانفرنس میں سیکٹری جنرل بان کی مون شرکت کریں گے اور سیلاب کی صورت حال اور نقصانات کا از سر نو جائزہ لیں گے، جبکہ11 ستمبر کو برسلز میں ہونے والے یورپین یونین کے اجلاس میں پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیائی بینک نے اگلے دو سال کیلئے پاکستان کو تعمیر نو اور بحالی کیلئے دو ارب ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی امداد انسانی جانوں کو بچانے کی غرض سے قبول کی گئی اور ماضی میں پاکستان بھی بھارت کی انسانی بنیادوں پر مدد کر چکا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.