تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے قتل پرمظاہرہ، ریسکیو1122کے دفتر پر حملہ

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں دوبھائیوں کی ہلاکت کے بعد مشتعل لوگ احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو1122کے دفتر کے باہر پہنچ گئے اورانہوں نے عمارت پر پتھراؤ کردیا جبکہ عملہ وہاں سے فرارہوگیا۔گذشتہ اتوار دوبھائیوں کوڈاکوقراردیکرتشددکرکے موت کے گھاٹ اتارے جانے کے واقعہ کے خلاف آج سیالکوٹ میں احتجاج کیاگیا جبکہ مشتعل نوجوان نعرے بازی کرتے ہوئے ریسکیو1122کے دفتر پہنچ گئے اورانہوں نے عمارت پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اورریسکیو اہلکار جانیں بچانے کے لئے دفتر چھوڑکربھاگ گئے ۔اس موقع پر پولیس نے مشتعل نوجوانوں پر لاٹھی چارج بھی کیا ۔لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔مظاہرین پولیس اورریسکیو1122 کے خلاف جبکہ جیونیوزکے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.