تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈیرہ مراد جمالی ،ڈیرہ الہ یار میں خیمہ بستیاں اورفیلڈ اسپتال قائم

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج نے ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ الہ یار میں متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں قائم کرلی ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ایک فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق گوٹھ مگسی، گڑی کرو اور کاندھا میں پاک فوج کے4 ہیلی کاپٹرز،16کشتیاں اور ڈھائی ہزار جوان سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ کاندھا کیلئے10اضافی کشتیاں اور امدادی سامان کے 10 ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔ اوستہ محمد میں امن امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے دو ہیلی کاپٹرز اور ایف سی کی ایک پلاٹون بھجوا دی گئی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے سبی اورDadhar میں سیلاب میں پھنسے450 افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔ آرمی کے انجینئرز نے مظفر گڑھ ۔محمودکوٹ ۔سنون روڈ کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔ آرمی کی میڈیکل ٹیموں نے پنوں عاقل میں20 ہزار322 مریضوں اور کندھ کوٹ میں پانچ ہزار750 مریضوں کا علاج کیا ۔ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت، غزر اور چلاس سے متاثرہ افراد کو نکالا گیا جبکہ چترال کے متاثرین کو سی ون تھرٹی کے ذریعے سات ٹن سے زائد راشن مہیا کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز نے بھی ایک کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان، دوائیں اور خوراک صوبہ خیبر پختونخواہ میں متاثرین سیلاب کے لئے بھیجیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.