5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ میں دونوجوانوں کے قاتلوں کو سزا دی جائے ،اسپارک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم اسپارک نے سیالکوٹ میں دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور سزا کا مطالبہ کیا ہے۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بچوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے تھا۔پاکستان کے قانون کے تحت کوئی بھی شخص اس وقت تک ملزم قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک اس کے خلاف عدالت فیصلہ نہ دے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام بہت ناامید ہوچکے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ پولیس کے سلے بس میں بچوں اور انسانی حقوق کے مضامین متعارف کرائے جائیں اور ہر ضلع میں بچوں،عورتوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ایس پی کے عہدے کاافسر تعینات کیا جائے ۔