تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:اسکول کی چھت سے گر کر16سالہ نوجوان جاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں سولہ سالہ نوجوان اسکول کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق وحدت کالونی کچی آبادی کا رہائشی شہباز مختار صبح اسکول کی چھت پر کبوتر پکڑنے کے لئے چڑھا اس کوشش کے دوران اس کا پاؤں پھسل گیااور وہ نیچے گرگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق لواحقین نے نعش کا پوسٹمارٹم کرانے اور کسی قسم کی چارہ جوئی سے انکار کیا ہے۔وحدت کالونی پولیس نے حادثاتی واقعہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.