5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ،لاہور میں عمارت گرگئی، پانچ افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور ... اتواراور پیر کی درمیانی رات لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ، نارووال اور کامونکی سمیت کئی مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی،جس سے سڑکیں جل تھل ہوگئیں،لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ایک عمارت گرنے سے5افراد زخمی ہو گئے۔رات ڈیڑھ بجے کے قریب تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ لاہور اور مضافات میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا،اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،،تیز بارش اور پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا،،اور کئی مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں،،ایدھی ذرائع کے مطابق گلشن راوی میں گندے نالے پرایک عمارت گرنے سے5افراد زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور کامونکی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔