5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈی پی او سیالکوٹ کا جیو نیوز سے ٹیلی فونک رابطہ
جنگ نیوز -
سیالکوٹ ... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے نظر بندی کے احکامات کے بعد غائب ہونے والے ڈی پی او سیالکوٹ وقار چوہان نے جیو نیوز سے ٹیلے فونک رابطہ کر کے بتایا ہے کہ وہ نظر بندی کے احکامات ملنے سے پہلے راولپنڈی آگئے تھے۔رات گئے جیو نیوز پرمعطل ڈی پی اوسیالکوٹ کے لاپتا ہونے کی خبر نشر ہوئی تو انھوں نے خود جیو نیوز سے رابطہ کر لیا۔ وقار چوہان نے جیو نیوز سے ٹیلے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرار نہیں ہوئے ہیں ۔انھیں سیالکوٹ میں موجودگی کے دوران نظر بندی کے احکامات نہیں ملے تھے اس لیے والدین سے ملنے راولپنڈی آ گئے ہیں۔واپس جاکر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں مقتولین کے ورثا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے اور کہاتھا کہ ڈی آئی جی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔جس کے بعد ڈی پی او اچانک غائب ہو گئے۔