تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایران ،عراق میں مستحکم جمہوریت نہیں چاہتا ،امریکی جنرل

جنگ نیوز -
بغداد ... عراق میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل رے اوڈیئرنو نے الزام لگایا ہے کہ ایران، عراق میں مستحکم جمہوریت نہیں چاہتا اور شدت پسند گروپس کو فنڈز اور تربیت فراہم کررہا ہے۔ اگر عراقی فورسز سیکیورٹی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوئیں تو امریکا لڑاکا مشن دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل اوڈیئرنو کا کہنا تھا کہ ایران چاہتا ہے کہ عراق میں کمزور حکومت قائم ہو تاکہ مستقبل میں تہران کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ ایران، عراق میں شدت پسند شیعہ گروپس کو تربیت اور فنڈز فراہم کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ تشدد پر قابو پانے کیلئے عراقی پولیس اور فوج کی صلاحیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم اگر وہ امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئیں تو امریکا عراق میں لڑاکا مشن دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ لیکن اس طرح کے منظرنامے کا امکان بہت کم ہے۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدر باراک اوباما تعطیلات سے وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد 29 اگست کو عراق کے مستقبل کے بارے میں انتہائی اہم خطاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.