تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلغاریہ میں سالانہ تربوز میلہ،ہزاروں افرادکی شرکت

جنگ نیوز -
سوفیا ... بلغاریہ میں سالانہ تربوز میلے کا اہتمام کیا گیا ۔میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔بلغاریہ کے دارالحکومت سوفیا کے نزدیک واقع گاؤں سلمانووہ میں 23ویں سالانہ واٹرمیلن میلے کا انعقاد کیا گیا۔دو روز تک جاری رہنے والے اس تقریب میں مختلف اقسام کے تربوزوں کی نمائش کے علاوہ ،تیزترین تربوز کھانے ،خوبصورتی سے سجانے اور ایک دوسرے کو پھلوں سے مارنے اور اس طرح کی دوسری کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔میلے کے دوران مختلف مقابلوں کے لئے تین ہزار تربوزوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔میلے میں شرکت کے لئے بلغاریا کے مختلف شہروں کے علاوہ پڑوسی ملکوں سے بھی لوگ سلمانووہ آتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سیاح میلے کی ملکہ کا انتخاب کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.