5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
The Expendables کا باکس آفس پر راج تاحال برقرار
جنگ نیوز -
نیویارک ... سپر اسٹارسلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن مووی The Expendables کا شمالی امریکی باکس آفس پر راج دوسرے وِیک اَینڈ پر بھی برقرار رہا۔ فلم نے امریکا اور کینیڈا میں اِس وِیک اَینڈ پر ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پانچ نئی موویز کے مقابلے میں اپنی برتری قائم رکھی۔ دی ایکس پینڈیبلزاب تک چھ کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ سلویسٹر اسٹالون نے ایکشن تھرلر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ ہدایت کاری اور معاون اسکرپٹ رائٹر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔ کرائے کے سپاہیوں کی مہم جوئیوں کے گرد گھومتی دی ایکس پینڈیبلز میں اسٹالون کے علاوہ جیسن اسٹیتھم، جیٹ لی، بروس وِلِس اور آرنلڈ شوارزنیگر بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔