5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
تونسہ شریف: بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی،15مسافر جاں بحق،20 لاپتہ
جنگ نیوز -
مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی،لاپتہ افراد کی تلاش جاری
تونسہ شریف…تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق20 لاپتہ ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی کے بزدار شرکی کے مقام پر انڈس ہائی وے پر کوہ سلیمان سے آنے والے نئے سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ڈی ایس پی تونسہ کے مطابق بس میں45 مسافر سوار تھے جن میں سے15 افراد ہلاک اور20 لاپتہ ہیں جبکہ10 افراد اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی ریلے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں دیگر کی تلاش جاری ہے۔