5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور: پاپڑ منڈی میں شدید بارش سے گھر منہدم
جنگ نیوز -
لاہور: پاپڑ منڈی میں شدید بارش سے گھر منہدم
لاہور…لاہور کے علاقے پاپڑ منڈی میں شدید بارش کے دوران ایک گھر منہدم ہو گیا تاہم گھر کے مکین باہر ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شاہ عالم مارکیٹ سے ملحقہ پاپڑ منڈی کے مکینوں کے مطابق ایک بوسیدہ گھر کے مکین بارش میں گھر سے باہر چلے گئے اور اسی اثنا میں دوکمروں کی چھتیں دھڑام سے زمین بوس ہو گئیں۔چھتیں گرنے سے دیواریں بھی منہدم ہو گئیں اور سوئی گیس کا پائپ پھٹ گیا جبکہ بجلی کے میٹر اور تار ٹوٹنے سے ارد گرد کے گھروں کی بجلی بھی بند ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک گھر تو گر گیا ہے لیکن اس سے ملحقہ تین منزلہ عمارت انتہائی بوسیدہ ہے اور اس کے بارے میں کارپوریشن حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔اور اگر یہ عمارت گر گئی تو قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔