تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چلی :33 کانکن کے زندہ ہونیکی اطلاع پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جنگ نیوز -
چلی :33 کانکن کے زندہ ہونیکی اطلاع پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کوپیاپو …چلی میں 17 دنوں سے پھنسے33 کان کنوں کے زندہ ہونے کی خبر سے ملک بھرمیں خوشی کہ لہر دوڑ گئی تاہم انجینئرزکا کہنا ہے کہ ان کو نکالنے کے ریسکیو آپریشن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔چلی کے شمالی شہر کوپیاپو کے قریب 5 اگست کو سونے اور تانبے کی کان کا داخلی راستہ منہدم ہونے سے 33 کان کن پھنس گئے تھے ۔چلی کے صدر سیبستان پنیرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار کو ڈرلنگ کے دوران کان کنوں کی جانب سے پیغام ملا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے گھر والوں سے ملنے اور دن کا اجالا دیکھنے کے لئے بے چین ہیں تاہم صدر نے یہ بھی کہا کہ پھنسے ہوئے کان کنوں کو کان سے باہر نکالنے میں4 ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ پبلک پراسکیوٹر کے دفتری اہلکار ہیکٹر میلان نے کہا کہ زیر زمین بیجے گئے کیمرے سے دیکھا گیا ہے کہ تمام کان کن اچھی حالت میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کان کن زمین کی سطح سے 7 سو میٹر گہرائی میں پھنسے ہو ئے ہیں اور ان تک ایک چھوٹے سے سوراخ میں پلاسٹک کی پائپ کے ذریعے خوراک اور مواصلاتی آلات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ کان میں پانی اور تازہ ہوا کا انتظام موجود ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.