5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوٹری بیراج پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
کوٹری بیراج پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب
کوٹری…کوٹری بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو اور سکھر پر پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے۔محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہاں پانی کی آمد 8 لاکھ 61 ہزار 275 کیوسک اوراخراج 8 لاکھ 39ہزار 220 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو اور سکھر پربھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم پانی کی سطح بتدریج گررہی ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 7 لاکھ 62 ہزار 649 ہزار کیوسک اور اخراج 7 لاکھ 56 ہزار 468 کیوسک ہے۔ جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 8 لاکھ 36 ہزار 420 کیوسک اور اخراج 7 لاکھ 95 ہزار50 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔