تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کینیڈین حکومت کاسیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امداد کا اعلان

جنگ نیوز -
کینیڈین حکومت کاسیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امداد کا اعلان

اوٹاوا…کینیڈا کی حکومت نے پاکستان کے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شہریوں کی جانب سے جمع کیے گئے چندے کے برابر اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔کینیڈین دارالعوام کے قائد ایوان جان بیئرڈ نے اوٹاوا میں بتایا کہ یہ عطیات حکومت کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ تین کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالر کے علاوہ ہوں گے۔ اضافی رقم کینیڈا کے رجسٹرڈ رفاہی اداروں کی جانب سے دو اگست سے بارہ ستمبر کے دوران جمع کیے گئے چندے کے مساوی ہوگی۔ یعنی جتنا چندہ اکٹھا ہوگا اسے حکومت دگنا کرکے پاکستان کو فراہم کرے گی۔ جبکہ حتمی رقم کی کوئی حد بھی مقرر نہیں ہوگی۔جان بیئرڈ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے عوام بہت فیاض ہیں اور وہ پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے زیادہ سے زیادہ چندہ اکٹھا کرکے اس بات کو ثابت کردینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.