5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلابی ریلا بحیرہ عرب کی جانب گامزن، مزید300دیہات زیر آب
جنگ نیوز -
ٹھٹہ…دریائے سندھ میں آنے والا سیلابی ریلا اپنی آخری منزل بحرہ عرب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔سیلاب سے ٹھٹھہ کے مقام پر تین سو سے زائد کچے کے دیہات زیرآب آگئے۔ضلع ٹھٹھہ میں بند منارکی ،سورجانی اور سونڈاہلایا بندوں کے پشتوں پرسیلابی ریلے کا دباؤ شدید ہوگیا ہے ۔ پاک فوج ، رینجرزاور ضلعی انتظامیہ نے ایک لاکھ سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ماہرین کے مطابق آج رات سے سمندر میں شدید طغیانی پیدا ہونے کا امکان ہے ۔جو دریائے سندھ میں آنے والے سیلابی ریلے کو واپس پیچھے کی طرف دھکیلے گی جس سے صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔سمندر میں طغیانی سے دریائے سندھ کے ٹیل پر واقع ساحلی علاقے کھارو چان، گھوڑاباری، کیٹی بندر اور دیگر ساحلی علاقوں میں تباہی کا خدشہ ہے۔