5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب سے چمڑے کی صنعت بھی متاثر،برآمدات میں کمی کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…سیلاب کے باعث جانوروں کی ہلاکت سے1 ارب ڈالر کی چمڑے کی صنعت متاثر ہوگی اور مصنوعات کی برآمدات میں30 فی صد تک کمی کا امکان ہے۔ پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایاکہ اس سال سیلاب سے جانوروں کی ہلاکتوں کے باعث کھالوں کے حصول میں15-20 فیصد کی کمی ہوگی جس سے برآمدات میں30 فی صد تک کمی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مقامی مارکیٹ میں بھی چمڑے کی مصنوعات مہنگی ہوں گی جو پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید سے باہر تھیں۔ چوہدری ذوالفقار نے مزید بتایا کہ چمڑے مصنوعات کی صنعت کے لیے خام مال کی درآمدات وقت پرکرنا ضروری ہوگا اور ساتھ ہی جانوروں کی اسمگلنگ کی روک تھام بھی ضروری ہے۔