5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلمان بٹ ایشز کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کریں، اینڈی فلاور
جنگ نیوز -
لندن…انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے پاکستانی کپتان سلمان بٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشز کرکٹ سیریز کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کریں اور سیریز کے آخری میچ کی تیاری کریں۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سلمان بٹ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کو جم کر نہیں کھیلنے دیتی، انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں بال اتنی سوئنگ نہیں ہوتی جس کا نقصان انگلش بالرز کو ہوگا، جواب میں انگلش کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ سلمان بٹ کا ایشز سیریز کے لئے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دینا درست نہیں، انہیں پاکستان کی موجودہ سیریز پر توجہ دینی چاہئے، اینڈی فلاور نے امید ظاہر کی کہ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے میچ میں انگلش ٹاپ آرڈر رنز کے انبار لگادے گی اور انکی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔