تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلوچستان:گنداخا میں نیا سیلابی ریلا داخل،15دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
جعفر آباد…بلوچستان کے علاقے گنداخہ میں نیاسیلابی ریلہ داخل ہوگیاہے جس کے باعث پندرہ دیہات زیرآب آگئے ہیں۔گنداخہ میں نئے سیلابی ریلہ داخل ہونے کے بعد ڈیرہ الہٰ یار ااورروجھان جمالی علاقوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے۔گنداخہ میں پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیوکاکام جاری ہے۔گنداخہ سے متاثرین کو جھل مگسی اوردیگر علاقوں میں منتقل کیاجارہاہے۔ڈیرہ الہٰ یار میں دسویں روز بھی سیلابی پانی کو نہیں نکالاجاسکا ہے۔ڈیرہ مراد جمالی میں جعفرآباد بائی پاس پر پناہ لینے والے متاثرین میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور سینکڑوں بچے اورخواتین ہیضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.